چکوال کی خبریں 15/9/2013

چکوال میں کانٹا مافیا کا مکمل راج شہریوں کو لاکھوں کے ٹیکے روزانہ کے معمول بن گئے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال میں کانٹا مافیا کا مکمل راج شہریوں کو لاکھوں کے ٹیکے روزانہ کے معمول بن گئے، متاثرہ شخص کی میڈیا کے سامنے دہائی زمہ داران کیخلاف قانو نی کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق محلہ سرگوجرہ کے رہائشی ارشد محمود ولد سوداگر خان نے بھینسوں کا چھوٹا سا ڈیری فارم بنا رکھا ہے جن کا دودھ فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اس نے بتایا کہ بھینسوں کیلئے بوسہ خریدنے کیلئے اس نے افضل ولد امیر خان سے رابطہ کیا جو کہ بھون روڈ پر واقع کوہ نور شپنگ مل یونٹ نمبر تین سے اپنی گاڑی میں بھوسہ لاد کر باہر فروخت کرتا ہے جس پر اس نے اچھا بوسہ 360روپے فی من دینے کا سودا طے کیا اور ایک گاڑی پہنچانے کیلئے اپنا ٹرک نمبریRIM-8065روانہ کیا جب ٹرک بھوسہ لیکر پہنچا تو اس میں پرچی کیمطابق 229من 35کلو ہونا چاہیے تھا جو کہ اصل وزن پرچی سے 80من کم تھا جس پر اس کی تکرارٹرک کے ڈرائیور جس کا نام وہ نہیں جانتا سے ہوئی تو اس نے کہا کہ اس وزن کی کمی کے بارے میں آپ کانٹے والوں سے رابطہ کریں بحث مباحثہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹرک مالک افضل ولد امیر خان کو بلا لیا جس نے متاثرہ شخص سے بد کلامی کی اور کہا کہ وزن جو بھی ہے ہماری زمہ داری پرچی تک ہے ۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مل کے کانٹے کا عملہ ٹرک مالکان سے مکمل ساز باز ہے اورایک ہزار روپے وصول کرنے کے عوض زیادہ وزن کی پرچی بنا کر دیتا ہے جس سے روزانہ متعدد افراد ان نوسر بازوں کا شکار بن رہے ہیں معلوم ہو ا ہے کہ مذکورہ مل معروف صنعتکار خواجہ تنویر کی ملکیت ہے جن سے رابطہ کرنے پر کسی دیگر شخص نے فون موصول کیا اور بات کروانے سے انکار کر دیا۔بعد ازاں موقف جاننے بارے کانٹے کی پرچی پر موجو د موبائل نمبر0306-5580959پر رابطہ کیا تو بولنے والے شخص نے وقوعہ بارے علم ظاہر کیا اور کہا کہ ہماری زمہ داری کانٹے کے اوپر گاڑی تک ہے اس سے پہلے یا بعد کے ہم زمہ دار نہ ہیں مذکورہ شخص نے اپنا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔
َََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول لائن پارک چکوال کے ترقیاتی منصوبوں میں انتہائی گھٹیا قسم کا میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول لائن پارک چکوال کے ترقیاتی منصوبوں میں انتہائی گھٹیا قسم کا میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔اہلیان محلہ کی طرف سے کی گئی شکایات کے مطابق محمد علی ایلیمنٹری سکول میں انتہائی ناقص قسم کا میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔چونا اتارے بغیر اوپر پلستر کیا جا رہا ہے جبکہ سیمنٹ برائے نام استعمال کیا جا رہا ہے۔اور حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ ترقیاتی فنڈز میں سے پچہتر فیصد ٹھیکیدار موصوف نے ہڑپ کر لیے ہیں۔ جبکہ باقی پچیس فیصدخرچ کیا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول ایک قدیم تعلیمی ادارہ ہے جس میں ایک لمبے عرصے بعد تعمیراتی کام شروع ہوا مگر یہ تعمیراتی کام کرپٹ ٹھیکیدار کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلام مرتضیٰ نے گرلز ایلیمنٹری کو ہائی لیول، بوائز پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری لیول کے لیے سٹاف کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ای ڈی او ایجوکیشن ضلع چکوال غلام مرتضیٰ نے گرلز ایلیمنٹری کو ہائی لیول، بوائز پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری لیول کے لیے سٹاف کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جن سکولوں کو ہائی لیول کے سٹاف کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں گرلز ایلیمنٹری سکول ، گرلز ایلیمنٹری سکول تھرپال، گرلز ایلیمنٹری سکول سکریالہ، گرلز ایلیمنٹری سکول چک ملوک، بوائز ایلیمنٹری سکول مصریال، بوائز ایلیمنٹری سکول چکوڑہ، بوائز ایلیمنٹری سکول ڈھڈیال، گرلز ایلیمنٹری سکول کھوکھر بالا، گرلز ایلیمنٹری سکول سرکلاں، گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹھہ ابدال، جن بوائز پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری لیول کے لیے سٹاف فراہم کیا گیا ان میں بوائز پرائمری سکول کنہٹ، بوائز پرائمری سکول مرکھال شمالی، بوائز پرائمری سکول مانگے والی لاوہ،بوائز پرائمری سکول چکی شیخ جی، بوائز پرائمری سکول منہالہ، جن گرلز پرائمری سکولوں کوایلیمنٹری لیول کے لیے سٹاف فراہم کیا گیا ان میں گرلز کمیونٹی سکول بکھاری، گرلز پرائمری سکول دوہڑ اعوان گرلز پرائمری سکول ڈھوک بازا، گرلز پرائمری سکول مانگے والی، گرلز پرائمری سکول پچنند نمبر دو شامل ہیں۔ ہائی ،ایلیمنٹری سکولوں کے لیے ہیڈ مسٹریس، ایس ایس ای، ایل اے، جونیئر کلرک، نائب قاصد، ایلیمنٹری سکولوں کے لیے دو ایس ایس ای کی آسامیاں فراہم کی گئی ہیں۔ میاں شہباز شریف کا تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر محکمہ تعلیم چکوال کے لیے اتنی بڑی تعداد میں سکولوں کے لیے سٹاف کی فراہمی پہلا تحفہ ہے۔ دریں اثناء ماڈل ویلیج ڈھوک مصاحب کے گرلز پرائمری سکول کو گرلز ہائی سکول کے لیے
آسامیوں کے لیے ای ڈی او چکوال غلام مرتضیٰ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان اسامیوں میں گریڈ سترہ کی ہیڈ مسٹریس، گریڈ سولہ کے ایس ایس کے دو ایس ای ایس ای گریڈ چودہ کے دو ایل اے، ایک جونیئر کلرک ،ایک ،ایک نائب قاصد ایک اور چوکیدار ایک شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وچھال کلاں اور گردو نواح میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ عوامی وفود
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بوچھال کلاں اور گردو نواح میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہارعلاقہ ونہار کے مخلف عوامی وفود نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں پولیس چوکی پر سب انسپکٹرمظہر منظور کی تیسری تعیناتی ہے وہ جب بھی پولیس چوکی پر تعینات ہوئے علاقہ بھر میں جرائم کی کمی دیکھنے کو ملی ہے انہوں نے کہا کہ چند ایسے افراد جن کے مسائل حل نہیں ہو سکتے یا وہ غیر قانونی کام کرانے کے خواہش مند ہوتے ہیں جب ان کے کام نہیں ہوتے تو وہ شکایت کر ڈالتے ہیں انہوں نے سب انسپیکٹر مظہر منظور کی کارکردگی کو شابدار الفاظ میں سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاقہ ونہار میں مقیم ہزاروں افغان مہاجریں علاقے کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) علاقہ ونہار میں مقیم ہزاروں افغان مہاجریں علاقے کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، یانی اڈا پر مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ میانی اور نواح میں ہزاروں کی تعداد میں مقیم افغان مہاجریں ملکی سلامتی کے لئے خظرہ بن چکے ہیں انہی افغان مہاجرین کی وجہ سے علاقے کا امن سکون برباد ہو چکا ہے کیونکہ یہ لوگ ہر قسم کا اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنے سے گریز نہیں کرتے اور مقامی سطح پر ہر کاروبار پر قابض یہ لوگ میانی اڈا کی دکانوں کے کراے بڑھا دیتے ہیں جو مقامی لوگ اس لئے بھی ادا نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا کاروبار سٹیٹ فارورڈ ہوتا ہے اور یہ لوگ اپنے کاروبار کے بیک پر کالا دھندہ بھی کرتے ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔