پشاور : خاتون کا قاتل اس کا اپنا بدبخت بیٹا نکلا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا بدبخت بیٹا نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

بدبخت بیٹا ہی اپنی ماں کا قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم نعیم خان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنے پر اپنی ماں حیا بی بی کو قتل کیا۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر لی گئی۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔