محترمہ رخسانہ سہیل بٹ مرحومہ نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے خود کو وقف کر دیا تھا

لالہ موسی: محترمہ رخسانہ سہیل بٹ مرحومہ نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے خود کو وقف کر دیا تھا۔ انہوں نے ضلع گجرات میں تحریک انصاف کے وومن ونگ کو مضبوط کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر دن رات تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے کو شاں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس آج باجی رخسانہ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن پاکستان میں تبدیلی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ مثالی ہیں اور ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تحریک انصاف کیلئے انکی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔