استنبول : حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس نے ربڑ کی گولیاں برسائیں

Istanbul

Istanbul

ترکی (جیوڈیسک) کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس نے ربڑ کی گولیاں برسائیں اور درجنوں کو گرفتار کر لیا۔ ترکی کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

استنبول کے مرکزی حصے میں مظاہرین اسی برس جون جولائی میں ہونے والی احتجاجی تحریک اور دس ستمبر کو ہلاک ہونے والے نوجوان کی یاد میں جمع ہوئے۔ مظاہرین پر امن تھے۔ پولیس نے انہیں منتشر ہونے کا حکم دیا اور حکم عدولی پر ان پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور پانی پھینکا اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔