علاقہ کے ممتاز تعلیمی ادارے دی کیمبرج سکول لالہ موسی کا میٹرک رزلٹ سو فیصد رہا

لالہ موسی: علاقہ کے ممتازتعلیمی ادارے دی کیمبرج سکول لالہ موسی کا میٹرک رزلٹ سوفیصدرہا۔ اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق دی کیمبرج سکول لالہ موسی کا سالانہ رزلٹ شاندار رہا ،سکول کے ہونہار طلبا وطالبات نے اچھے نمبرحاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔

تریم نایاب 979،ثنا شوکت 968 ،کنول اسلم 958 ،صبا افشیں 947 ،رامین انصر 940 ،سیدعبداللہ حسین912 ،نمرہ شوکت 905، معظمہ اسلم903 ،عروسہ آصف901 نمبرحاصل کئے، یادرہے کہ دی کیمبرج سکول لالہ موسی کا شمار ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور علاقہ کے لوگ اپنے بچوں کو دی کیمبرج سکول لالہ موسی میں تعلیم دلا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔