نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پرخوف اور دہشت کاراج قائم ہوگیا۔ ہالی وڈکی ہارر فلم انسی ڈئیس چیپٹرٹو نے تین روز میں چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کمالیے۔ بھوت بنگلے کی کہانی انسی ڈئیس چیپٹرٹو سیکوئیل ہے۔
دو ہزار دس کی ہارر فلم انسی ڈئیس کا۔ خوف، دہشت اورتجسس سے بھرپور اس ڈراونی فلم نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی انسی ڈئیس چیپٹرٹو نے چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کابزنس کرلیا۔
اور باکس آفس پرٹاپ پرجگہ بنالی۔ رابرٹ ڈی نیرو اور مشیل فیفیر جیسے مایہ ناز اداکاروں سے سجی نئی فلم دی فیملی دوسرے نمبر پر رہی اوراس نے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کمائے۔ اس ہفتے تیسرے نمبرپر رہی فلم رڈک جس نے ستر لاکھ ڈالر سمیٹے۔