اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر میں امریکی تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹر کی پراسر ہلاکت، لاش پمز ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی۔ پمز ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں پراسر طور پر ہلاک ہونیوالے امریکی شہری پیٹرون امریکی تعمیراتی کا پاکستان میں ڈائریکٹر تھا۔
امریکی باشندے کی لاش کو پمز ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ امریکی شہری کی عمر 40 سال کے قریب ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ظاہری طور پر ہلاکت کی وجہ دل کا دورہ ہو سکتا ہے، پیٹرون کا پوسٹمارٹم امریکی سفارتخانے یا لواحقین کی درخواست پر کیا جائیگا۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اپنے شہری کی گھر میں مردہ پائے جانے کی خبریں دیکھی ہیں، واقعہ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔