لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کیس میں ناقص تفتیش کی، ملزم گرفتار ہو یا نہ ہو، پولیس کو چالان عدالت پیش کرنا چاہیے تھا، تاکہ عدالتی کارروائی شروع ہو سکتی۔
لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں پولیس کو بروقت چالان پیش کرنا چاہیے تھا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ملزم کا فرانزک اسکیچ بھی بنوایا جانا چاہیے تھا۔ بابر اعوان نے چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں کے قیام کی ضرورت پرزور دیا، تاکہ اس طرح کے کیسز کو احسن انداز میں ڈیل کیا جاسکے۔