چکوال کی خبریں 16.09.2013
Posted on September 16, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال میں کانٹا مافیا کا مکمل راج شہریوں کو لاکھو ں کے ٹیکے روزانہ کے معمول بن گئے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال میں کانٹا مافیا کا مکمل راج شہریوں کو لاکھو ں کے ٹیکے روزانہ کے معمول بن گئے ،متاثرہ شخص کی میڈیا کے سامنے دہائی زمہ داران کیخلاف قانو نی کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق محلہ سرگوجرہ کے رہائشی ارشد محمود ولد سوداگر خان نے بھینسوں کا چھوٹا سا ڈیری فارم بنا رکھا ہے جن کا دودھ فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اس نے بتایا کہ بھینسوں کیلئے بوسہ خریدنے کیلئے اس نے افضل ولد امیر خان سے رابطہ کیا جو کہ بھون روڈ پر واقع کوہ نور شپنگ مل یونٹ نمبر تین سے اپنی گاڑی میں بھوسہ لا کر فروخت کرتا ہے جس پر اس نے اچھا بوسہ 360 روپے فی من دینے کا سودا طے کیا اور ایک گاڑی پہنچانے کیلئے اپنا ٹرک نمبری RIM-8065 روانہ کیا جب ٹرک بھوسہ لیکر پہنچا تو اس میں پرچی کیمطابق 229من 35کلو ہونا چاہیے تھا جو کہ اصل وزن پرچی سے 80 من کم تھا جس پر اس کی تکرارٹرک کے ڈرائیور جس کا نام وہ نہیں جانتا سے ہوئی تو اس نے کہا کہ اس وزن کی کمی کے بارے میں آپ کانٹے والوں سے رابطہ کریں بحث مباحثہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹرک مالک افضل ولد امیر خان کو بلا لیا جس نے متاثرہ شخص سے بد کلامی کی اور کہا کہ وزن جو بھی ہے ہماری زمہ داری پرچی تک ہے۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مل کے کانٹے کا عملہ ٹرک مالکان سے مکمل ساز باز ہے اورایک ہزار روپے وصول کرنے کے عوض زیادہ وزن کی پرچی بنا کر دیتا ہے جس سے روزانہ متعدد افراد ان نوسر بازوں کا شکار بن رہے ہیں معلوم ہو ا ہے کہ مذکورہ مل معروف صنعتکار خواجہ تنویر کی ملکیت ہے جن سے رابطہ کرنے پر کسی دیگر شخص نے فون موصول کیا اور بات کروانے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں موقف جاننے بارے کانٹے کی پرچی پر موجو د موبائل نمبر0306-5580959پر رابطہ کیا تو بولنے والے شخص نے وقوعہ بارے علم ظاہر کیا اور کہا کہ ہماری زمہ داری کانٹے کے اوپر گاڑی تک ہے اس سے پہلے یا بعد کے ہم زمہ دار نہ ہیں مذکورہ شخص نے اپنا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موبی لنک جاز کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر مقامی صحافی ملکیتی سم نامعلوم شخص کو ڈوپلیکیٹ جاری کر دی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موبی لنک جاز کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر مقامی صحافی ملکیتی سم نامعلوم شخص کو ڈوپلیکیٹ جاری کر دی متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود سم بحال نہ ہو سکی جبکہ فرنچائز انتظامیہ کا سم نکلوانے والے شخص بارے معلومات فراہم کرنے سے انکار ،تحریری درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیاجو کہ کمپنی کی ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے متاثرہ شخص نے کمپنی کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی تفصیلات کیمطابق مقامی صحافی کی سم نمبری 03002082109 جو کہ کئی سالوں سے اس کے زیر استعمال تھی چند ماہ قبل اچانک بند ہو گئی جس پر فرنچائز سے رابطہ کرنے پر عملہ نے ٹال مٹول سے کام لیا اور کہا کہ بہت جلد آپکی سم کی سروس بحال ہو جائے گی تاہم چند روز قبل اس بات کا علم ہونے پر کہ مذکورہ سم کسی اور نامعلوم شخص کو جاری کر دی گئی ہے اور وہ پچھلے کئی ماہ سے استعمال کررہا ہے ایک تحریری درخواست گذارنے کی خاطر فرنچائز رابطہ کیا جو کہ عملہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا متاثرہ شخص نے بتایا ہے کہ اسے اس کی سم بند ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کی تمام تر زمہ داری موبی لنک جاز کمپنی پر ہے جس کیلئے اس نے قانونی کاروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ شخص کیمطابق مذکورہ سم تاحال اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اسے کو ن استعمال کررہا ہے اس کے بارے میں کوئی علم نہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ یاسر سرفراز خان نے کہا ہے کہ اگر منتخب نمائندے جھوٹے مقدمات درج کروانے کی بجائے غریب عوام کی بہتری کی جانب توجہ دیں تو شہر میں موجود کمیونٹی ہال کو عوامی شادی گھر میں تبدیل کیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ یاسر سرفراز خان نے کہا ہے کہ اگر منتخب نمائندے جھوٹے مقدمات درج کروانے کی بجائے غریب عوام کی بہتری کی جانب توجہ دیں تو شہر میں موجود کمیونٹی ہال کو عوامی شادی گھر میں تبدیل کیا جاسکتاہے جس میں غریب عوام سے محض انتظامی اخراجات وصول کرتے ہوئے ان کے بچوں کی شادیوں کی تقریبات میں معاونت کی جاسکتی ہے لیکن ان تمام معاملات کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے دل میں عوام کے لئے درد ہو انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ اس کے لئے ایک جامع منصوبہ بناکر وزیر اعلی پنجاب سے منظور کرواتے ہوئے اس کمیونٹی ہال کو سٹی گورنمنٹ کے حوالے کریں تاکہ کمیونٹی ہال میں غریب لوگوں کے بچوں کی شادیوں کی بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادوں پر انتہائی سستے داموں کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہال شہر کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہے جوکہ حکومتی خزانے سے خطیر رقم خرچ کرکے تعمیر کیا گیا ہے اور اسے محض اس لئے ضائع کر دینا کہ یہ سردار
غلام عباس خان کے دور میں بنا تھا انتہائی سطحی سوچ کی عکاسی کرتا ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی مخالفت کو ترک کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی بھلائی کیلئے سوچیں اگر اس مرتبہ عوام کو رد کردیا گیا تو آمدہ الیکشن میں عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر اس منصوبے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی یہ اور اس جیسے تمام منصوبے جن سے عوام کی فلاح و بہبود ہوسکے ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائے جائیں گے وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ کوٹ سرفراز خان چکوال میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل ایک کی سرکردہ سیاسی شخصیات کے اجلاس میں اہم اور بڑے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل ایک کی سرکردہ سیاسی شخصیات کے اجلاس میں اہم اور بڑے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ جو اراکین اسمبلی سے ملاقات کریگی اور انہیں یونین کونسل ایک کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی درخواست کرے گی۔ یونین کونسل ایک کی سرکردہ سیاسی شخصیات کا اجلاس سابق کونسلر ملک عبدالرشید کی رہائشگاہ پرمنعقد ہوا۔جس میں سابق نائب ناظم محمد ارشد بٹ سابق کونسلر حاجی عبدالخالق، سابق کونسلر عابد حسین منہاس، لیگی رہنما محمد افضل گوندل، سابق کونسلر ملک نذر حسین، لیگی رہنما مظہر جاوید، چوہدری نصیر ایڈووکیٹ، جاوید نیازی، عثمان بہاری کالونی، منظور شمسی کالونی، دانی شاہ محلہ لائن پارک غلام نبی ،طاہر شہزاداور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیاکہ یونین کونسل ایک کے دیرینہ مسائل حل کروائے جائیں۔ یونین کونسل ایک کی واٹر سپلائی سکیم کی تنصیب فوری یقینی بنائی جائے۔ سٹریٹ لائٹس ایک عرصے سے خراب ہیں جنہیں فوری طورپر درست کیا جانا ضروری ہے۔ یونین کونسل کی تمام گلیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں مگر عملہ صفائی کبھی نہیں دیکھا گیا۔ بارش کے دنوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیاکہ گزشتہ برس نئی تعمیر ہونے والی سڑک ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ٹرانسپورٹروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے صبح سویرے تمام لوڈر گاڑیاں سبزی منڈی اور فروٹ منڈی سے سامان لے کر چالان سے بچنے کے لیے ڈھکو روڈ پر رواں دواں ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے سڑک
تباہ ہو چکی ہے۔ سیوریج لائن کے مین ہول بھی لوڈر گاڑیوں کی وجہ سے ٹوٹ چکے ہیں مگر ٹریفک پولیس نے اس امر کی طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈھکو روڈ پر صبح کے اوقات میں ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات کریں جو اوور لوڈ گاڑیوں کے چالان کریں تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو۔ اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریگی۔ کمیٹی میں ارشد بٹ، عابد حسین منہاس، عبدالرشید ملک، ملک نذر، حاجی عبدالخالق، چوہدری نصیر ایڈووکیٹ، مظہر جاوید، چاچا کرم دین، اور ڈاکٹر اشرف شامل ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے نئے ایم ایس کے چارج سنبھالتے ہی مخیر حضرات کی طرف سے ادویات کے لیے فنڈز کی فراہمی بند کر دی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے نئے ایم ایس کے چارج سنبھالتے ہی مخیر حضرات کی طرف سے ادویات کے لیے فنڈز کی فراہمی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہر قسم کی ادویات ختم ہو چکی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی کے ایم ایس کے دور میں مخیر حضرات نے لاکھوں روپے کی ادویات عطیہ کرنا شروع کر رکھی تھیں۔ باوجود اس کے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ادویات کے لیے کوئی فنڈ نہ تھے۔ ہسپتال میں وافر مقدارمیں ادویات موجود ہوتی تھیں مگر جیسے ہی ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی نے چارج چھوڑا تو ادویات ختم ہو گئیں گزشتہ روز انکشاف ہواکہ مذکورہ ادویات چند مخیر حضرات کی طرف سے عطیہ کی جاتی تھیں جو نئے ایم ایس کی تعیناتی کے بعد بند کر دی گئیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے ایم ایس کا ریکارڈ چونکہ ٹھیک نہیں اسلیے مخیر حضرات نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امداد بند کر دی ہے ادھر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی کو فوری طور پر ایم ایس تعینات کیا جائے۔ تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ ڈھڈیال سے چند گز کے فاصلے پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پٹھان کو قتل کر دیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ ڈھڈیال سے چند گز کے فاصلے پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پٹھان کو قتل کر دیا۔ ملزمان طارق خان اور نامعلوم نے اچانک روح اللہ ولد عبدالعزیز ساکن محلہ انوار آباد ڈھڈیال پر فائرنگ کی جس سے وہ موقعہ پر ہی جاں
بحق ہو گیا۔ ڈھڈیال پولیس فائرنگ کی آواز سن کر موقعہ پر پہنچی تاہم ملزمان فرار
ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ اور مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔