غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

لاہور(پی پی سی ) لاہور ہائی کورٹ نے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور پنجاب حکومت کو پچیس نومبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو کمرہ عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو اور تحریک انصاف کے وکلا موجود تھے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے وکلا نے موقف اختیا ر کیا۔

کہ ملک کے تینوں صوبوں میں جماعتی بنیاد پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ لیکن پنجاب میں غیر جماعتی انتخابات کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس اے کی خلاف ورزی ہے اور ویسے بھی غیر جماعتی انتخابات سے معاشرے میں کرپشن کو فروغ ملے گا۔