پولیس کو رشوت دینے کیلئے چچا نے 2 بھتیجیوں کو فروخت کر دیا

Thul

Thul

ٹھل (جیوڈیسک) انمول تھے یوسف کی طرح گھر سے چلے تھے ہم شہر کے بازار میں بے دام بکے ہیں۔ ٹھل میں پولیس کے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر چچا نے دو بھتیجیوں کو بازار میں فروخت کر دیا۔ غریب ہونا اس قدر بڑا جرم ہو گیا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹھل کے ساون لاشاری اپنی دو معصوم بھتیجیوں بارہ برس کی پروین اور آٹھ برس کی فرحانہ کو فروخت کرنا پڑا۔

ساون لاشاری کے مطابق اس کے دو بھائیوں سمیت تین افراد سومر، ہاشم اور دریا خان لاشاری کو 8 برس قبل قتل کیا گیا تھا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت مانگ رہی ہے۔ گھر میں کھانے کے لالے پڑے ہوں تو رشوت کے لئے پیسے کہاں سے لاں۔ پولیس کا منہ بھرنے کے لیے بچیوں کو فروخت کرنا پڑا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔