اٹک (جیوڈیسک) لاہور میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اٹک کے وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی ڈسٹرکٹ بار سے شروع ہوئی ریلی کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک نے کی۔
ریلی کے شرکا معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی لالہ زار ہاکی سٹیڈیم کے گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کو انسداد دھشت گردی عدالت میں چلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔