اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سیکریٹری جنر ل تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ پرویز خٹک رواں ماہ پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیں گے۔ پارٹی کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 2 روزہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
جو 21 ستمبر کو نتھیا گلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 80 عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ مزید 23 کو نامزد کیا جائے گا۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی عہدہ واپس لیا جائے گا۔