اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے لندن سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون کر کے اپر دیر فوجی افسران اور جوان کی شہادت پر تعزیت کی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اپردیر میں پیش آنے والے سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں۔