وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان آرمی کے اعلی حکام کو سوات میں قتل کرنے کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انقرہ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان نے آرمی افسران کو مارنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
جہاں تک طالبان سے مذاکرات کی بات ہے تو اس معاملے پر وفاقی حکومت ہی کوئی بات کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر سلمان تاثیر کے طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بیٹوں کا کوئی علم نہیں ہے۔