اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج پھنسی رہے، اپر دیر سانحہ سے اے پی سی کو نقصان پہنچا۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ اپر دیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے آل پارٹیز کانفرنس کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے اے پی سی کے نتائج متاثر ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا دہشت گردی کو روکنے کے لئے کوئی آسان طریقہ نہیں، امن کے لئے مذاکرت پہلا راستہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو اور پاک فوج قبائلی علاقوں میں پھنسی رہے۔