وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ترکی کے ساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ ترکی کے شہر انقرہ میں ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ وسیع اقتصادی ایجنڈے کیساتھ ترکی آئے ہیں۔
پاکستان کو ترکی اور ترکی کو پاکستان کی دوستی پرفخرہے۔ ترکی کیساتھ قریبی تعلقات ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مستحکم افغانستان، پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں کسی گروپ کے حامی نہیں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔