فلم باس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Film Boss

Film Boss

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم باس کے نئے گانے ہر کسی کو کی ویڈیو جاری، فلم سولہ اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی ایکشن ڈرامہ فلم باس کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 2010 کی ملیالم مصالحہ فلم پوکیری راجہ کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔

ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ متھن چکروتی، شیو پنڈت، ادیتی را حیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینز ونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناشی سنہا بحیثیت ادکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔