شام پر حملے کا معاملہ ٹل جانے کے بعد خام تیل سستا

Crude Oil

Crude Oil

نیو یارک (جیوڈیسک) شام پر حملے کا معاملہ ٹل جانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ نیویارک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران دو ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نیویارک کی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایک سو چھ ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

لندن کی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں پر خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر اکتیس سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک سو نو ڈالر انتالیس سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔