کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ کم ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت باون ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے پینتالیس ہزار دو سو ستاون روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ دس ڈالر فی اونس کم ہوئے ہیں جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو سولہ ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔