بھارتی بہنوں نے چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کر لی

India Sisters

India Sisters

ممبئی (جیوڈیسک) تاشی ملک اور نجکوسی ملک نے سفر کا آغاز 7 مارچ سے کیا۔ نیپالی کیمپ میں 40 روز قیام بھی کیا۔ پاکستان کی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے کارنامے کے بعد بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر ڈیرہ دھون سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ کو کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اکیس سالہ تاشی ملک اور نجکوسی ملک نے اپنے سفر کا آغاز سات مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔ نیپال پہنچ کر وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہمالیہ کے بیس کیمپ پر پہنچیں اور لگ بھگ اٹھارہ ہزار فٹ کی بلندی پر چالیس روز قیام کیا تا کہ موسم کی سختیاں جھیلنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔