شری شانتھ پر تاحیات پابندی قابل افسوس ہے: گنگولی

Ganguly

Ganguly

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ شری شانتھ باصلاحیت بالر ہے۔ اس پر تاحیات پابندی قابل افسوس ہے۔ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے حوالے سے آگاہی کیلئے مہم کا آغاز کرے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ سٹاپ فکسنگ کے باعث کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے حوالے سے آگاہی کیلئے ایک مہم کا آغاز کرے تا کہ نوجوان کرکٹرز اس دبا سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سری سانتھ ایک باصلاحیت بالر ہے اور ان پر تاحیات پابندی قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اگران پر الزام درست ہے تو پھر فیصلہ بھی درست ہے جو اب تک کھلاڑیوں کو سزائیں نہیں ملیں گی اس وقت تک کرکٹ سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔