وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے

Nicolas Maduro

Nicolas Maduro

کاراکس (جیوڈیسک) وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے۔ دارالحکومت کاراکس میں صدر نکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سیاسی تقریب میں سائیکل پر جا رہے تھے۔

سائیکل چلاتے ہوئے کاراکس کے میئر سے باتیں کرنے کی وجہ سے ان کا دھیان بٹا اور وہ ایک ساتھی کی سائیکل سے ٹکرا کر گر گئے۔ صدر کے ساتھ مزید کچھ لوگوں کی سائیکلیں بھی ٹکرا گئیں اور وہ زمین پر گر پڑے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں لگی اور سب ہنستے ہوئے دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔