کوٹلی(جیوڈیسک) آزاد کشمیرنکیال سیکٹر میں ڈھیری کے مقام پربھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
بھارتی فوج کی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے، فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے پر پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔
بھارت فوج کی دراندازی معمول بن گئی، اس سے قبل بھی فائرنگ سے کئی فوجی جوان اور سویلین جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔