پنجاب : مظفر گڑھ کے گاوں میں بھی حوا کی ایک بیٹی لٹ گئی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ کے ایک گاوں میں بھی حوا کی بیٹی لٹ گئی۔ پولیس کئی روز گزرنے کے بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔ تحصیل علی پور کے گاوں عظمت پور کے محنت کش کی بیٹی کو گاوں کے تین افراد اغوا کر کے لے گئے۔

درندہ صفت ملزم لڑکی کو تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ مظلوم لڑکی کے والدین پولیس کے پاس گئے مقدمہ تودرج ہو گیا، لیکن ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا۔ انصاف کی تلاش میں متاثرہ خاندان لاہور پہنچ گیا۔ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم یاسین ان کے شوہر کو اپنی ملازمت کے لئے مجبور کرتا تھا لیکن بڑھاپے کے باعث وہ محنت کے قابل نہیں۔

اسی بات کا بدلہ لینے کے لئے ملزم نے بچی کو اغوا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور میڈیکل رپورٹ بھی غلط جاری کرا دی۔