کراچی (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو ایک دو روز میں رہا کر دیا جائیگا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملا برادر کو افغانستان کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔
انھیں افغانستان کے سپرد کرنے سے طالبان کیساتھ مفاہمتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے تاہم رہائی کے بعد ملا برادر کی مرضی ہوگی کہ وہ پاکستان میں رہیں یا کہیں اور چلے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ملا برادر کی رہائی کے سلسلے میں طالبان کی خواہش دیکھنا ہوگی کیونکہ ان کی رہائی طالبان کی سوچ کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔