پشاور : بجلی کی 8 تا 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے کی شکایت ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔

باڑہ روڈ، گلبرگ، صدر بازار دیہی علاقے چمکنی، پشتہ خرہ، متنی اور بڈھ بیر لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبے کو تقریبا 770 میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے۔ تاہم بجلی صرف ان علاقوں میں بند کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے۔