لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ نیپرا کے سیکشن 31(4) میں فنانس ایکٹ کے تحت ترمیم کی گئی، جو غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ جولائی2008 سے ستمبر2011 تک وصول کیا گیا سرچارج صارفین کو واپس دلایا جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4۔ اکتوبر تک ملتوی کر دی اور اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔