موناکو کی شہزادی “گریس کیلی”کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

Princess Grace Kelly

Princess Grace Kelly

ممبئی(جیوڈیسک) ساٹھ کی دہائی کی ہالی وڈ اداکارہ اور موناکو کی شہزادی “گریس کیلی”کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم میں اداکارہ نکول کڈمین گریس آف موناکو کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم کی کہانی ہالی وڈ اداکارہ گریس کیلی کی ہے جنہوں نے چھبیس سال کی عمر میں موناکو کے شہزادے سے شادی کر لی تھی۔

گریس آف موناکو میں دسمبر انیس سو اکسٹھ سے لے کر نومبر انیس سو باسٹھ تک کے حالات دکھائے گئے ہیں جب موناکو میں ٹیکس نظام کے بارے میں کشیدگی بڑھ رہی تھی اور اداکارہ گریس کیلی کو موناکو جانا پڑا، فلم ستائیس نومبر کو ریلیز ہو گی۔