قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی زمبابوے سے واپس لاہور پہنچ گئے

Return Lahore

Return Lahore

لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے سے ٹیسٹ میچ ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین وطن واپس آ گئے ہیں زمبابوے سے براستہ دبئی لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد حفیظ، وہاب ریاض، فرحت علی، جنید خان، اظہر علی، عبدالرحمن، عدنان اکمل شامل ہیں۔ کوچ ڈیوڈ وٹمور بھی ٹیم کے ہمراہ واپس آئے ہیں۔

اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر موجود کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ واپس آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز نے ذرائع سے گفتگو سے گریز کیا۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ ایک ون ڈے میں بھی شکست کھائی۔