جیل جانے کا خوف، لوگوں کو جیل بھیجنے والا سب انسپکٹر جیل کے خوف سے تھانے سے فرار ہو گیا

گجرات (محمد بلال احمد بٹ) جیل جانے کا خوف، لوگوں کو جیل بھیجنے والا سب انسپکٹر جیل کے خوف سے تھانے سے فرار ہو گیا،تھانے والوں میں تھرتھلی مچ گئی،ڈی پی او کی طرف سے سخت نوٹس لے لیا گیا، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے میاں توصیف، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن مین اینٹی کرپشن کی طرف سے دائر کئے جانے والے مقدمہ کا مرکزی ملزم سابق ایس آئی ریاض بوسال گذشتہ رات تھانے سے فرارہو گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کے عملہ میں زبردست تھرتھلی مچ گئی اور ملزم کی تلاش کیلئے بھر پور کاروائی شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ریاض بوسال کرپشن کے ایک مقدمہ میں ملوث تھا اور ریمانڈ پر تھانہ سول لائن کی حراست میں تھا جہاں سے وہ گذشتہ روز فرار ہو گیا ہے۔