لالہ موسی کی خبریں
Posted on September 17, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
گلی پٹواریاں میں واٹر سپلائی کا پائپ پھٹنے سے علاقہ مکین گندا پانی پینے پر مجبور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گلی پٹواریاں میں واٹر سپلائی کا پائپ پھٹنے سے علاقہ مکین گندا پانی پینے پر مجبور،مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ،بلدیہ والے لمبی تان کر سو گئے،بلدیہ والے ہر مہینے بل لینے آجاتے ہیں لیکن پائپ کی مرمت پر توجہ نہیں دے رہے ،ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہمارے بچے گندا پانی پی رہے ہیں لیکن بلدیہ والے ہیں کہ ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اگر بلدیہ والوں نے پائپوں کی مرمت نہ کی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں سڑکوں پر نصب ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے قد آور بورڈ تباہی کا باعث بنے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ میں سڑکوں پر نصب ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے قد آور بورڈ تباہی کا باعث بنے،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی دوپہر شدید طوفان کے دوران سڑکوں پر نقصان کی وجہ سے سڑکوں پر نصب ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے قد آور بورڈ بنے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب لالہ موسیٰ کی قدیمی اور تاریخی حیثیت کی حامل کھجور کے درخت کے ٹوٹنے کی وجہ بھی بورڈ ہی بنے جبکہ طوفان سے جی ٹی روڈ پر نصب اکثر بورڈ مضبوطی سے نصب نہ ہونے کی وجہ سے اکھڑ کر دور جا گرے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا جبکہ ریلوے اسٹیشن چوک پر قائم اوورہیڈبرج کا جنگلہ ٹوٹنے کی وجہ سے بھی اوورہیڈ برج پر نصب تشہیری بورڈ کی وجہ سے ہوا کی کراسنگ نہ ہونا بتائی جاتی ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو مضبوطی سے نصب کرنے کا پابند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور،خانیوال میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں،محمد شہباز بٹ قادری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز بٹ قادری نے لاہور،خانیوال میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے درندوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ظلم کی مخالفت اورمظلوم کی مدد پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں اس طرح کے واقعات کی وجہ نظام مصطفےٰ کا نفاذ ن ہونا ہے،پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے اور ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ ماڈل سکول کی بجلی کی تار ٹوٹنے سے اہل محلہ بجلی سے محروم،واپڈا والے لمبی تان کر سو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ ماڈل سکول کی بجلی کی تار ٹوٹنے سے اہل محلہ بجلی سے محروم،واپڈا والے لمبی تان کر سو گئے،کوئی پوچھنے والا نہیں علاقہ مکین کا کہنہ ہے کہ ہمارے گھروں میں پانی پینے کو نہیں گذشتہ دو روز سے ہماری بجلی بند ہے،اگر واپڈا دفتر رابطہ کرتے ہیں تو وہ فون ہی نہیں اٹھاتے ہماراا کوئی پرسان حال نہیں علاقہ مکین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہماری بجلی ٹھیک کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیویٹ سیکٹر کے خرچے پر چلنے والے اور پلنے والے چیئر مین بورڈ کو اب زیادہ دیر پرائیویٹ سیکٹر برداشت نہیں کریں گے،طارق جاوید چوہدری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پرائیویٹ سیکٹر کے خرچے پر چلنے والے اور پلنے والے چیئر مین بورڈ کو اب زیادہ دیر پرائیویٹ سیکٹر برداشت نہیں کریں گے،آٹھ ہزار سے زائد پرائیویٹ سکولز سالانہ تین ارب روپے بورڈ کو دیتے ہیں اور اس رقم کو چیئر مین بورڈ بطور تحفے تحائف اپنے افسران بالا کو دیتا ہے،پرائیویٹ سکولز اب زیادہ تک بداخلاق اور بدزبان وبرکلام چیئر مین کو برداشت نہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار آل پنجاب پرائیویٹ سکولز کے صدر متاز ماہر تعلیم طارق جاوید چوہدری نے مرکز لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام دی ایجوکیٹرز فاطمہ جناح کیمپس میں ایک احتجاجی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اصول اور قانون کے مطابق ایک بورڈ چیئر مین ایک دن میں چار سکولوں کا وزٹ کر سکتا ہے، مگر چیئر مین بورڈ گوجرانوالہ نے ایک دن میں79سکولوں کا وزٹ کر کے اپنے ساتھ گن مین کو سکولوں میں داخل کر کے سکولوں کے معصوم بچوں میں خوف و ہراس پھیلایا ہے انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ اس نے کبھی بھی گن مین کے ساتھ اور یوں بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکولوں کے وزٹ کی جرات کی تو اس کار استہ روکا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی ناصر محمود نے مشکل وقت میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،خان عبدالمجید بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی ناصر محمود نے مشکل وقت میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وقت کے فرعونوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے،ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی راہنما مسلم لیگ ن خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر87/4 نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے حاجی ناصر کا مورال بلند ہوا ہے، مخالفین کبھی کرپشن اور کبھی جعلی ڈگری کے نام پر ان کی سیاست کو داغ دار کرنے کی ناکام مذموم کوشش کر رہے ہیں،انشاء اللہ ان کو ناکامی ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ حاجی ناصر محمود صحیح معنوں میں گجرات کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے انشاء اللہ وہ جلد اپنے امتحان میں سرخرو ہو کر گجرات کی عوام میں موجود ہونگے۔