ہالی ووڈ کی نئی ہاررفلم ‘ایسکیپ فرام ٹو مارہ”کا پہلا ٹریلر جاری

Escape From Tomorrow

Escape From Tomorrow

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں نئی ہارر فلم ایسکیپ فرام ٹو مارہ”کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار رینڈی مورکی اس فلم کی کہانی والٹ ڈزنی ورلڈ میں تفریح کے غرض سے جانیوالے ایک ایسے خاندان کے گِرد گھومتی ہے۔

جنکی زندگی میں یہاں پہنچنے کے بعد ایسی غیر مرئی قوتوں کی موجودگی محسوس ہوتی ہے جو حقیقت میں کسی کو دکھائی نہیں دیتیں۔ ڈرانے مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور یہ فلم رواں سال 11 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔