اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی نج کاری ابھی منظوری کے مرحلے میں ہے، کسی ملازم کو پی آئی اے نہیں نکالا جا رہا قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایاکہ وزیر اعظم کو پی آئی اے کی مکمل نج کاری کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی۔
پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی نج کاری کاحتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد کابینہ میں کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پی آئی اے کے 12 فیصد ملازمین کے شیئرز برقرار رہیں گے اور انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس رہے گاجبکہ پی آئی اے کے 19 ہزار 400 ملازمین بدستور کام کرتے رہیں گے۔