اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں ذی الحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آئے گا۔ عیدالاضحی 16اکتوبر کو ہو گی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت 6 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آنے کی توقع ہے۔ یکم ذی الحج 7 اکتوبر کو ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 40 منٹ تک ہونا ضروری ہے اگر 6 اکتوبر کو چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالاضحی 16 اکتوبر کو ہو گی۔