اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے این اے 71 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔ عائلہ ملک کہتی ہیں انہیں انصاف دیا جائے۔ تحریک انصاف نے این اے 71 میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
عائلہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ انصاف لینے الیکشن کمیشن آئی ہیں۔ جعلی ڈگری پر میرا ٹرائل کئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں این اے 71 میانوالی کا الیکشن چرایا گیا۔ عائلہ ملک کو راستے سے ہٹانے کیلئے ڈگری کا ایشو بنایا گیا۔