فوج کے احترام اور آئین کی پاسداری کے ذریعے طالبان رائے عامہ تبدیل کر سکتے ہیں

کراچی پاک افواج کی فرض شناسی عزم وحوصلے ایثار و قربانی اور جرات و حب الوطنی کے طفیل ہی آج پاکستان اور اس کے عوام آزاد اور محفوظ ہیں وگرنہ سیاسی قیادت کی منافقت اور سیاست کی مفاد پرستی نے تو ہمیں تباہی و بربادی کے کنارے لاکھڑا کیا ہے اور اب سیاستدان آخری دھکا دیکر اس ملک و قوم کو بربادی کی اندھی کھائی میں دھکیل دینا چاہتے ہیں۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے سانحہ اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت پر افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی محافظو ں کو نشانہ بناناکسی بھی طور نہ تو دانشمندی ہے نہ حب اولوطنی و عوام دوستی اور نہ ہی مذہبی رسم و فرض ہے۔

اور اب جبکہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے تو اس قسم کے واقعات مزید مسائل و مصائب پیدا کرینگے جبکہ وطن عزیز کے ساتھ فوج کی حرمت و تقدیس کا تحفظ و احترام اور آئین وقوانین کی پاسداری وکے ذریعے طالبان پاکستان کے عوام کو اپنے حوالے سے مطمئن کر کے اپنے خلاف موجود رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرسکتے ہیں اسلئے جب فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کا ارتکاب نہیں کررہی اور سیاسی قیادت مذاکرات کی جانب گامزن ہے تو طالبان کو بھی اپنے رویئے میں تبدیلی لانی ہوگی وگرنہ معاملات کبھی حل نہیں ہوں گے اور دشمن فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔