صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی نے کہ قومی امن کانفرس میں ملک میں دہشت گردی، غنڈہ گردی اور انتشار کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی

فیصل آباد مرکزی انجمن فدایانِ رسول کے سرپرست اعلی صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے” قومی امن کنونشن” کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی امن کانفرس میں ملک میں دہشت گردی، غنڈہ گردی اور انتشار کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

جس سے ان کا حاتمہ ممکن ہوسکے ۔مرکزی انجمن فدایانِ رسول” قومی امن کنونشن” میں بھر پور شرکت کرے گی اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا مشن جاری رہے گا۔ وہ زندگی بھر نظامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ اور مقامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے۔