اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں اے این پی کے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی پوزیشنیں واپس سنبھال رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت فوج واپس بلانے کی باتیں کر رہی ہے۔ حاجی عدیل کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ حاجی عدیل نے کمیٹی کو بتایا کہ بھاگے ہوئے طالبان آہستہ آہستہ واپس اپنی پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں۔
لیکن صوبائی حکومت سوات سے فوج واپس بلا رہی ہے۔ حاجی عدیل نے بتایا کہ اے این پی کے اے پی سی اعلامیے پر تحفظات ہیں دستخط مجبوری میں کیے۔ مشاہد حسین سید نے بتایا کہ امریکہ کا افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت کا اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہو رہا ہے۔