اٹلی (جیوڈیسک) اٹالین موٹو جی پی کی پوسٹ ٹیسٹنگ ریس میں اسپین کے مارک مارکیز نے تیز ترین رفتار دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ اٹلی کے (Misano) ورلڈ سرکٹ پر ہونیوالی ٹیسٹنگ ریس میں چیمپئن شپ لیڈر جورج لورینزو سمیت نمایاں رائیڈرز نے حصہ لیا۔
شائقین کو بائیک رائیڈرز کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ ٹیسٹنگ ایونٹ میں اسپینش رائیڈر مارک مارکیز نے مقررہ لیپس کا فاصلہ تیز ترین مدت ایک منٹ تینتیس اعشاریہ دو چھ چار سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔ اٹالین موٹو جی پی ریس کے چیمپئن جورج لورینزو ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسری پوزیشن پر رہے۔