طلب میں کمی، سیمنٹ کی بوری کی قیمت تیس روپے کم

Cement

Cement

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں طلب کم ہوجانے کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت تیس روپے کم ہو گئی۔ جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت چار سو ستر روپے سے چار سو پچہتر روپے کی سطح تک آ گئی ہے۔

چند روز قبل تک ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت پانچ سو روپے سے زائد کی سطح پر موجود تھی۔ ماہرین کے مطابق موسم سرما کے دوران ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں کم ہو جاتی ہے جس کے باعث سیمنٹ کی طلب بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔