کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل دباو کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی یہ رکارڈ 106 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں 106 روپے کا ہو گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں شرح سود کا نصف فیصد اضافے سے بھی روپے کی گرتی ہوئی قدر میں استحکام آتا دکھائی نہیں دے رہا اور مانیٹری پالیسی کے اعلان سے اب تک انٹر بینک میں روپے کی قدر 45 پیسے گرچکی ہے۔
جبکہ ماہرین کہتے ہے بین لاقوامی ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے دباو سے روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی سرمایاکاری میں بھی قابل قدر اضافہ نہیں ہوا جبکہ عالمی اداروں سے بھی حکومت کو کوئی بڑی رقم نہیں مل سکی ہے۔