لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ میڈونا نے اپنی مختصر دورانئے کی ڈاکومینٹری فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے۔
بلیک اینڈ وائٹ میں فلمائی گئی سیاسی موضوع پر بنی ڈاکومنٹری صرف سترہ منٹ کی ہے۔ فلم میں میڈونا کو جیل میں دکھایا گیا ہے اور لوگوں پر تشدد کرتے اور گولی مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر کے ایک شاٹ میں میڈونا کہہ رہی ہیں کہ جمہوریت کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے گانا مائی کنٹری، ٹِس آف دی بھی گایا ہے۔ گزشتہ برس اپنے عالمی دورے کے دوران میڈونا نے سیاسی بیانات بھی دیئے۔