واشنگٹن (جیوڈیسک) اسے کہتے ہیں قانون کی حکمرانی۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی بھتیجی کو پولیس سے ہاتھا پائی کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 26 برس کی کیرولائن بائیڈن نے نیو یارک کے اپارٹمنٹ میں اپنی روم میٹ سے جھگڑا کیا۔
پولیس کی مداخلت پر کیرولائن نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا جس پر پولیس نے انھیں ہتھکڑی لگا کر حراست میں لے لیا۔ اس بات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا کے کیرولائن کا اپنی روم میٹ سے جھگڑا کس بات پر ہوا تھا۔مقامی عدالت نے کیرولائن کو فی الحال رہا کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو حاضر ہونے کا نوٹس دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر کے آفس سے اس کیس سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ہے۔