واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پیر کو بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد امریکا کی فضا سوگوار ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ حملہ آور کو ماضی میں ذہنی پریشانیوں لاحق تھیں۔
واشنگٹن میں بحریہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے مبینہ ملزم ایرون الیکس کی عمر 34 برس تھی۔ وہ پہلے بھی کئی امریکی فوجی اڈوں پر خدمات انجام دے چکا تھا۔اسیسال 2011 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ملوث ہونے شبے میں بحریہ کی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
ملزم نیوی کی ایک کنٹریکٹر کمپنی میں ملازم تھا اور اس کے پاس نیول ہیڈکوارٹر میں داخلے کا اجازت نامہ تھا۔ماضی میں اسے کئی ذہنی بیماریاں لاحق رہیں جن کا علاج کیا جارہا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حملے میں کسی بیرونی یا اندرونی سازش کے شواہد نہیں ملے۔