کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف گواہی دینے والے افراد کے تحفظ کے لئے بل تیار کر لیا ہے۔ گواہوں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔
حکومت سندھ نے گواہوں کے تحفظ کا بل تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بل میں اہم گواہوں کو سخت سیکورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گواہی دینے والے افراد کو مکمل ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف گواہی دینے والے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ بل آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔