کوئٹہ (جیوڈیسک) مشکوک گاڑی کو روکنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس پی سریاب کا گارڈ زخمی ہوا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق مستونگ روڈ پر میاں غنڈی کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا جس پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی سریاب کا گارڈ زخمی ہو گیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔