اپریل تک صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لائے : بابا حیدر زمان

Baba Haider Zaman

Baba Haider Zaman

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لانے کیلیے حکومت کو اپریل تک کا وقت دیا ہے بصورت دیگر جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔

بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اگر نئے صوبے نہ بنے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ اسفند یار ولی سرائیکی صوبہ کو تو تسلیم کرتے ہیں اور صوبہ ہزارہ کو تسلیم نہ کرنا اس خطہ کے عوام سے نفرت کا اظہار ہے۔ عوام نے منتخب نمائندوں کو صوبہ ہزارہ کے قیام کا مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے اس پر عمل نہ کیا تو عوام ان سے خود حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے عوام کی ضرورت ہیں اگر ان کا قیام عمل میں نہ لایا گیا تو جمہوریت کی نفی اور وسائل کی برابر تقسیم نہیں ہو گی۔