آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 واں ون ڈے میچ ہرا دیا

Australia

Australia

ساتھمپٹن (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچواں ون ڈے انچاس رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

ساتھمپٹن میں دونوں روایتی حریف مدمقابل ہوئے، مہمان کینگروز نے دو سو اٹھانوے رنز جوڑے، سٹار آل رانڈر شین واٹسن نے ون ڈے کیرئیر کی آٹھویں سنچری سکور کی، وہ ایک سو تینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل کلارک نے 75 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی،بین سٹوکس نے پانچ بیٹسمین آوٹ کیے۔

جواب میں میزبان انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ایک پر پہلی، پچاس پر دوسری اور چونسٹھ رنز پر تیسری وکٹ گر گئی۔ کھلاڑیوں کے میدان بدر ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، دو سو انچاس رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی، سیریز کے دو میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے۔