میکسیکو (جیوڈیسک) سمندری طوفانوں میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی۔ شدید بارشوں سے سیاحتی شہر اکاپلکو کے ہوائی اڈے میں پانی داخل ہو گیا۔ میکسیکو کو بیک وقت دو مختلف طوفانوں اور موسلا دھار بارشوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
مینوئیل Manuel نامی طوفان اتوار کے روز ملک کے مقبول سیاحتی شہر اکاپلکو سے ٹکرایا تھا۔ طوفان کے زیر اثر شدید بارشیں جاری ہیں اور پانی ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں داخل ہو گیا جس سے ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔